صوبے میں امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر پنجاب

کمالیہ(نامہ نگار)ملک نواب شیر، سابق ایم این اے ، شیخ حافظ محمد رضوان ممبر ضلعی امن کمیٹی اور ملک عابد ریاض نے گورنر ہاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی و سیاسی صورتِ حال، امن و امان اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ وفد نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور امن کے قیام کے حوالے سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور نمائندگان اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئیمشاورت کا عمل نہایت اہم ہے اور حکومت ہر سطح پر بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں