قتل اقدام قتل کے 4ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) کھرڑیانوالہ پولیس نے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 3بھائیوں سمیت 4ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر عاطف کچھی نے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب 3بھائیوں سمیت 4ملزمان اکاش، ساغر، ساحل اور سجاد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے شادی تقریب کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے منیر کو قتل جبکہ راشد اور نادر کو زخمی کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر عاطف کچھی کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پکڑے جانیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں