فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پرفیصل آباد میں سرکاری’ غیر سرکاری اداروں’ مذہبی سیاسی وکاروباری تنظیموں’ ضلعی انتظامیہ کے ماتحت تمام اداروں کی ریلیاں’ سیمینارز کا انعقاد’ پولیس ڈیپارٹمنٹ خاموش تماشائی’ اس طرز عمل پر شہری حیران۔ تفصیل کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئی مواقع پر فلیگ مارچ کر کے پاور شو کیا جاتا ہے، معرکہ حق میں شاندار فتح پر بھی اسے بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا مگر اس کی پراسرار خاموشی پر شہری حیران ہیں اس کے برعکس فیصل آباد میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں’ مذہبی شخصیات’ سیاسی جماعتوں’ تاجر تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت تمام اداروں نے شاندار ریلیاں نکالیں اور سیمینارز کا انعقاد کر کے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شہریوں کا جوش وجذبہ بھی قابل دید ہے اور ہر کوئی معرکہ حق میں شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن منا رہا ہے مگر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے رکھی جس پر شہری حلقے حیران ہیں۔




