فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ڈویژن صدر ملک غلام حسین،ناظم میاں سہیل مقصودکی قیادت میں فیصل آبادکے وفد نے منہاج یونیورسٹی،آغوش کمپلیکس، دربار غوثیہ ٹائون شپ اور مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا ۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی ۔ملاقا ت میں نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری،قاری ریاست علی چدھڑ ،علامہ اقبال اکرم ، غلام محمدقادری،ڈاکٹرعمران صغیر،حاجی خاور نوید، میاں محمدشہزاد،راناحسن خان،،عاصمہ کلثوم ایڈووکیٹ ،میاں محمدفیاض ،محمدسلیم قادری ، ا حمد کرامت،میاں ظہور احمد، آفاق احمد، محمد ارشد، شفیق اللہ، منوراحمد مصطفوی، احمددین،راناحمزہ و دیگربھی موجود تھے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کی عالمی تحریک ہے ۔




