گوجرہ(نامہ نگار) گوجرہ میںتین مسلح ڈا کوؤں نے شہری سے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 300 ج ب کا محمد نصرا للہ موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر کی طرف جارہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب ہی تین مسلح ڈا کوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس کے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔




