پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے ملک بھر میں شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ پیٹرول پمپس پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا تھا، اب پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ان کے لیے ایک نیا معاشی بوجھ بن گیا ہے۔شہریوں کے مطابق آمدن محدود ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مزید دشوار ہوتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے صرف ایندھن ہی نہیں بلکہ ہر چیز کی قیمت متاثر ہوتی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروریات بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں