مکوآنہ (نامہ نگار)کھرڑیانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھڑریانو ا لہ عاطف شہزاد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے 14چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ دورانِ تفتیش ملزم سے متعدد مقدمات بھی ٹریس آٹ کیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔سی پی او فیصل آباد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس جرائم پیشہ گینگز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔




