سرگودھا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن کی قیادت میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس پر مشتمل ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ہزار 250 بوریاں گندم برآمد کر لیں۔ برآمد شدہ گندم کو فوری طور پر پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موضع لکھیوال میں ایک گودام پر کارروائی کے دوران 2 ہزار بوریاں گندم برآمد کی گئیں۔




