ٹریفک حادثات میں کم سن بچی سمیت 2افرادجاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کم سن بچی سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر 8سالہ بچی نورین زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ164ر۔ب کے قریب تیز رفتارکار کی نے سڑک عبور کرتے ہوئے پیدل شخص کو کچل دیا، حادثے کامرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے متوفی کی شناخت نہ ہونے پر نعش ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں