خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے متعلق سفارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 4 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اس اضافے کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 105.20 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔دوسری جانب امریکا میں فروخت ہونے والا خام تیل، یعنی WTI بھی تقریبا 4 فیصد اضافے کے بعد 99.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے آغاز کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریبا 20 ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے، جو عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں