صفدرآباد(نامہ نگار)مکینک آٹا چکی محمد نعیم کا بھائی محمد عدیل موٹر سائیکل حادثہ میںدوست سمیت زخمی،جھبراں کا رہائشی محمد عدیل موٹر سائیکل پر پھلروان چوک سے ضروری سامان خریدنے کے بعد واپس گائوں جا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنیوالی تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس سے محمدعدیل اور اس کا دوست گر پڑے،عدیل کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا ۔ اس کی ٹانگوںپر شدید چوٹ لگی تاہم دونوں دوست بال بال بچ گئے اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی رحمت سے بچا لیا۔




