ماموں کانجن(نامہ نگار ) ماموں کانجن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ڈاکٹر عابد فاروق کو ماموں کانجن سے میاں چنوں شادی پر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر125موٹرسائیکل،موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا اور فائرنگ سے خوف وہراس پھیلا کر فرار ہو گئے،فائرنگ سے سڑک کے اطراف ٹریفک رک گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق عابد ماموں کانجن کے گائوں صاحبکے وہنیوال سے اپنے بیٹے اور ملازم کے ہمراہ شادی پر میاں چنوں جارہا تھا کہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود 514گ ب کے قریب عقب سے آنیوالے 125موٹر سائیکل سار دوڈاکوں نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں روکا اور گن پوائنٹ پر 125موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی35ہزار چھین لی جبکہ دوران واردات دیدہ دلیری سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اطراف سے آنے والی گاڑیوں کو خوف و ہراس پھیلا کر روکے رکھا اور موقع سے فرار ہوگئے دوسری جانب ذرائع کے مطابق بتا یا گیا ہے کہ تھانہ ماموںکانجن کے علاقہ 494گ ب میں پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے وقاص نامی شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے پولیس کی جانب سے دونوں ٹانگوں میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہونے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔




