کراچی (بیوروچیف) مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور بم گرنے کا خطرہ پیداہوگیاکیونکہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کردیا ۔ ڈی سی ایف اے کے مطابق چارے،بجلی، پیٹرول اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کردودھ کی قیمت میں 100 روپے اضافہ مانگ لیا۔ شاکر گجرکاکہناہے کہ ڈیری سیکٹر شدید معاشی بحران کا شکار ہے،موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوگیا




