معرکہ حق میں کامیابی عوام کے غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کا مظہر ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار)معرکہ حق بنیان مرصوص میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر،وزیر مملکت سینٹیر طلال چوہدری کے کزن سلمان بشیر چوہدری فہیم ارشد چوہدری ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،میاں نوید اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونیوالی تاریخی کامیابی ہماری قومی یکجہتی،افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ملکی استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے اسی جذبے کیساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نئی نسل میں قومی شعور، اتحاد اور وطن سے محبت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔شرکا نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح کو قومی تاریخ کا سنہری باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے بے مثال اتحاد،جرات اور قربانیوں کی بدولت دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی وطن عزیز کے دفاع، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی روشن علامت ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونیوالی تاریخی فتح نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں