ماموں کانجن میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے معرکہ حق کے حوالے سے میاں اعجاز سنوری کی قیادت میں ایک پروقار ریلی نکالی گئی۔ نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ریلی میں شر یک نوجوانوں نے ہاتھوں میں خوبصورت بینزز اور قومی پرچم تھام رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔اس موقع سیاسی و سماجی شخصیت میاں اعجاز سنوری کہنا تھا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں دشمن کو جو جواب ملا وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں