چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر مدثر شہباز، اے ایس آئی بشیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو 1620گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر ارسلان ظفر، اے ایس آئی اظہر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو 1340گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان کیخلاف منشیا ت کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوچکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں