ایران ڈٹ گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میںباقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔ ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، ہماری تیاری دیکھ کر وہ حیران رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں