شہدادکوٹ(نامہ نگار)اندرون سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ میں باپ کمسن بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کردی جس سے سجاد علی اور 5 سالہ رحمان علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب خاتون رخسانہ، بیٹا ایمان اور بیٹی امیداں بھی زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔




