ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال میں ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ جاری ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات فتح شیر کالونی دو وکلاء کے گھروں میں لاکھوں روپے نقدی، زیورات ،فتح شیر کالونی میں قیصر کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ موکل کالونی میںمحمد اسلم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کرنا معلوم ملزم فرار ہو گئے۔ایکسائز آفس میں طاہر رشید نے ایک گاڑی 55 لاکھ روپے میں فرید ٹاؤن سکیم نمبر 2 کے اسد اکمل کو فروخت کی اور نقدی وصول کر کے بائیو میٹرک کے بہانے گاڑی لے گئے اور ملزموں نے بائیو میٹرک نہ کرو اسکا جو کہ پہلے ہی مشکوک پائی گئی۔عارف والا پل پر نئی آبادی جھال روڈ کے وقاص کو دو نوسر بازوںنے ویز ادلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے نقدی ہتھیا ئی اور موبائل بھی لے گئے۔مال منڈی مویشیاں 120 نو ایل کمیر میں نذیر احمد کو بکر ادلوانے کا جھانسہ دے کر تین نوسر بازوں نے ہزاروں روپے کی نقدی ہتھیالی اور فرار ہو گئے۔چک 73 چار آر میں ضیافت کو جعلی سی ای او گرین ارتھ کمپنی بن کر صہیب نے لاکھوں روپے نقدی لے کر رفو چکر ہو گیا۔جو گی چوک میں جو ہر ٹاؤن کے ڈرائیور حمزہ صابر کو سعودی عرب کا ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر محمد اسحاق اور راجہ منیل نے لاکھوں روپے کی نقدی ہتھیالی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




