امارات میں21افراد اور ادارے دہشت گرد قرار

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حزب اللہ سے روابط کے الزام میں21افراد اور اداروں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گرد قرار دیے جانے والے افراد اور اداروں کی فہرست میں لبنان کے16افراد اور 5ادارے شامل ہیں۔اماراتی حکام نے متعلقہ اداروں کو مالی و تجارتی روابط کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں