”سلام ایئر لائن” فیصل آباد سے پروازوں کا سلسلہ شروع کریگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے پوٹینشل سے پوری طرح فائدہ نہ اٹھا نے کے باوجود فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ نے پچھلے سال سب سے زیادہ منافع کمایا جبکہ آئندہ سال حج پروازوں کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی چیف آپریٹنگ آفیسر تسنیم اختر جمیل نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ سے کہا کہ فیصل آباد اور ارد گرد کے علاقوں سے فضائی سفر کرنے والوں کی فہرست شیئر کریں تاکہ مکمل اعداد وشمار کے ساتھ مزید مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروس شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے 2023ء کی ایک رپورٹ کا ذکر کیا اور بتایا کہ فیصل آباد سے بڑی تعداد میں لوگ فضائی سفر کرتے ہیں لیکن اِن میں سے ایک بڑی تعداد اب بھی فیصل آباد کی بجائے لاہور اور دوسرے شہروں سے سفر کرنے پر مجبور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں