اسلام آباد (بیورو چیف)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)اسلام آباد نے تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اے ٹی سی اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان قتل کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔پولیس نے پانچوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔




