اسلام آباد(بیورو چیف)کرپٹو کرنسی میں بڑھتے ہوئے فراڈ اور اسکیمز سے متعلق تشویشنا ک انکشافات سامنے آئے ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور بلاک چین کے نام پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق فراڈیے پہلے سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر انہیں منافع بخش سرمایہ کاری اسکیموں کا لالچ دے کر بڑی رقوم لگوانے پر آمادہ کرتے ہیں۔ بعد ازاں جعلی ایپس یا ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کی رقم ہتھیا لی جاتی ہے۔ماہرین نے کہاہے کہ کرپٹو کرنسی چونکہ غیر مرکزی اور ڈیجیٹل نظام پر مبنی ہوتی ہے، اس لیے اس میں سرمایہ کاری کے دوران احتیاط نہ برتی جائے تو نقصان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں سب سے زیادہ فراڈ جعلی منصوبوں اور میم کوائنز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔




