اسلام آباد(بیورو چیف)وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی۔ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک کے جیلوں سے رہا ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات پیش کیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے جبکہ21ہزار 480 تاحال قید ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بغداد سے سب سے زیادہ 4863، جدہ 1947پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔اس کے بعد کوالالمپور سے1650، دبئی سے1899، ریاض سے863، مسقط سے371، ماسکو سے 93 پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔وزارت خارجہ کے مطابق استنبول سے30، زمبابوے سے67، نیویارک سے 18پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔




