ٹرین منصوبے کیلئے افسران کی تنخواہوں کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) مری گلاس ٹرین منصوبے کیلئے افسران کی مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں اور خصوصی الانسز کی منظوری دے دی گئی ہے، جسکے بعد اس منصوبے سے وابستہ اعلی افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ پیکجز ملیں گے۔دستاویزات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کیلئے 22 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ منظور کی گئی ہے جبکہ چیف انجینئر کو 12 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ اسی طرح ڈائریکٹرز کیلئے10لاکھ روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے 7لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں