جنید افضل ساہی کوہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کی 9مئی کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطل کرکے رہاکرنے کا حکم دیدیا اورشریک ملزم فردوس رائے کی سزا معطلی کی درخواست خارج کردی ۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حلقہ پی پی 98 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے کے وکیل وقاص سعید نے موقف اختیار کیا کہ جنید افضل نے خود عدالت کے سامنے سرنڈر کیا اور وہ 8ماہ سے جیل میں ہیں،سیاسی بنیادوں پر 9مئی کیس میں ملوث کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں 3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور کرے ۔ سپیشل پراسیکیوٹر منیر بھٹی نے سزا برقرار رکھنے کی استدعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں