چنیوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات،3افراد زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گدھا ہلاک ہوگیا۔ پہلا حادثہ بھوآنہ میں جھنگ روڈ حویلی باٹا کے قریب ڈمپر کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت لیاقت علی ولد محمد خان عمر 40سال اور شوکت ولد صوبہ خان عمر 40 سال سکنہ بھوآنہ کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب لالیاں میں کانڈیوال روڈ چک نمبر 54کے قریب ٹرک کی گدھا گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں