فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی عسکری قیادت پر فخر ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور قیادت نے ملکی دفا ع کو مزید مضبوط بنا دیا ہے ۔ اپنے سے پانچ گنا بڑی قوت کے دعو ے داروں کو دھول چٹا کر مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ آپریشن بنیان مرصوص ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ان کی حکمت عملی اور قیادت نے ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا ہے ۔




