فشزیز ایکسپورٹ80کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی (بیوروچیف) پاکستان کی فشریز برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برآمدات کا سالانہ ہدف مالی سال ختم ہونے سے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔ذرائع کیمطابق پاکستان کی فشریز برآمدات50کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ جون میں مالی سال کے اختتام تک مجموعی سی فوڈ برآمدات80کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران فشریز برآمدات تقریبا40کروڑ ڈالر رہی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال بھی پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ چین رہی جبکہ تھائی لینڈ، جاپان اوریورپی یونین میں بھی پاکستانی مچھلی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ یو اے ای اور وسط ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت بحری امور کے مطابق جولائی سیدسمبر تک فشریز برآمدات میں 21 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منجمد مچھلی کو سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری قراردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں