اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا نے بائیو میٹرک ڈیٹا کا مکمل کنٹرول صارفین کے ہاتھ میں دے دیا، بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس کے تحت صارف کی اجازت کے بغیر تصدیق ممکن نہیں ہوسکے گی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارف اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا تک رسائی کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔




