گوجرہ (نامہ نگار) گوجرہ کے علا قہ مونگی ذیل میں مختلف چکوک کو جا نیوا لی سڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار اہل علا قہ کا فنڈز فراہم کرنیکا مطا لبہ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مونگی ذیل کے علا قہ کے بڑے بڑے دیہا تو ں کو شہر سے ملا نیوا لی سڑکیں تبا ہ حا لی کا شکار ہو چکی ہیں جو کا فی عر صہ سے مرمت ہونے سے محرو م ہیں جس و جہ سے کسا ن اپنا ما ل منڈیو ں تک لے جا نے سے شدید مشکلا ت کا شکار ہیں اور سڑکو ں پر پڑنے وا لے بڑے بڑے بڑے کھڈے حادثا ت کا سبب بن رہے ہیں چک نمبر 245 گ ب تلو نڈی، چک نمبر 244 گ ب، چک نمبر 161 گ ب سمیت دیگر دیہا تو ں کے شہریو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نوازسے مطالبہ کیا ہے کہ علا قہ مونگی ذیل کی لنک روڈز مرمت کر نے کیلئے فوری طور پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں۔




