لاہور (بیوروچیف) پٹرول کی قیمت میں صرف 5روپے کی کمی کو رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات نے ان کا روزگار شدید متاثر کر دیا ہے۔ڈرائیورز کے مطابق ایندھن کے اخراجات بڑھنے کے باوجود آمدن میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جس کے باعث روزگار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی ریلیف کے باوجود پٹرول اب بھی مہنگا ہے اور اصل بوجھ غریب طبقے پر پڑ رہا ہے۔رکشہ ڈرائیورز نے کہا کہ مہنگائی کے باعث گاڑی چلانا کم اور اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔




