فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی میاں راشد حفیظ۔محمد رفیق لودھی و دیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چند ماہ میں اربوں روپے کی کرپشن کے سیکنڈل حکومتی ناکامی وکمزوری ہیقومی خزانے پرہرکوئی اپنی حیثیت سے بڑھ کر ہاتھ صاف کر رہاہے جوکہ من حیث القوم ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے حلال وحرام کی تمیزختم ہوگئی ہے اور کسی جرم اورگناہ کو ہم کوئی اہمیت نہیں دے رہے غریب عوام وسفید پوش طبقے اورنوجوان نسل کو مکمل طور پر مایوس کردیاگیا ہے یہاں محنت سے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے دونمبر طریقے سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں اس ظالمانہ نظام کے ہوتے ہوئے ملکی وقوم کی مشکلات کبھی کم نہیں ہوسکتی چند ماہ میں ستھرا پنجا ب پراجیکٹ کرپشن کا گڑھ ثابت ہو چکا ہے۔




