کرنٹ لگنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

چکوال(نامہ نگار)تحصیل تلہ گنگ کے علاقے محلہ کھرل، میال میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت سلیم نوید ولد جاوید اقبال (عمر 28 سال) کے نام سے ہوئی جو کہ گاؤں میال، تحصیل تلہ گنگ کا رہائشی تھا۔ریسکیو1122کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بجلی کا پول شارٹ تھا اور متاثرہ نوجوان نے پاس سے گزرتے ہوئے پول کو ہاتھ لگا دیا جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کی اور بعد ازاں متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں