تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دبائو اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی دبائو، دھونس یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا اور نہ ہی اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتا کرے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا ہرگز نہیں ہے، ان کے مطابق ایران اپنے قومی مفادات، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مضبوط موقف اختیار کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالف قوتیں ایران کو مختصر وقت میں جھکانے میں ناکام ہو چکی ہیں، اور اب اندرونی سطح پر عوام اور حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ایرانی قیادت کے مطابق یہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی اور قومی اتحاد برقرار رہے گا۔




