اسلام آباد (بیوروچیف) ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالے بلنگ سے صارفین کے بلوں میں8 سے 10ہزار اضافہ ہوگا کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دیں ڈیٹا کے تحت اضافی میٹرز سے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی ختم کر دی جائیگی۔ ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔




