ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال میں آوارہ کتوں کی یلغار لاکھوں روپے کی ادویات کے باوجود گزشتہ رزو بچوں اور عورت سمیت چھ افراد کو کاٹ لیا ضلع کونسل اور کارپوریشن نے گزشتہ دنوں لاکھوں روپے کی ادویات بھی منگوائی اس کے باوجود اوارہ کتوں کے کاٹنے کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے دونوں محکموں کا اڈٹ کروایا جائے کہ منگوائی گئی کتے مار ادویات کہا گئی آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دو روز کے دوران دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد کتوں کے کا ٹنے سے زخمی ہوگئے جن میں بارہ سالہ شہزاد۔ اٹھائیس سالہ ثاقب۔ اٹھائیس سالہ عامر جبکہ انتیس سالہ بہاراں بی بی اور دوبچوں دس سالہ عبداللہ اور محمد صدیق کو آوارہ کتوں نے کا ٹا جن کو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کرکے ویکسین لگوائی گئی،شہریوں نے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنیکا مطالبہ کیا۔




