شیخ برادری کے مستحقین کو سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )شیخ برادری کے مستحقین کو ہر قسم کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ آئندہ نسلوں تک اس سلسلہ کو جاری رکھنے کیلئے برادری کے نوجوانوں کو بھی اس شعبہ میں خدمات کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کی الگ فائونڈیشن قائم کی جا رہی ہے۔ یہ بات ستارہ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شیخ فائونڈیشن کے صدر میاں محمد ادریس نے ستارہ مارکی میں شیخ فائونڈیشن کے سالانہ فیملی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ فائونڈیشن مستحقین کی مالی، تعلیمی، قانونی اور دیگر ہر قسم کی ضرورتیں پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادری کے نوجوانوں کو خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں