اساتذہ کا قوموں کی ترقی میں کردار اہمیت کا حامل ہے

ساہیوال (بیورو چیف)امیرجماعت اسلا می پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور نظریاتی بنیادو ں کے معمار ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، باکردار اور تعلیم یافتہ نسل کی تشکیل میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے اساتذہ کو عزت، مقام اور بہتر سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار”ٹیچرز گیٹ ٹو گیدر”کے موضوع پر ملک بھر کے اساتذہ کرام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں