ساہیوال میں ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال (بیورو چیف) اسلحہ کے زور پر ڈاکو بیو پاریوں، زمینداروں سے5 لاکھ 62 ہزار روپے نقدی، زیورات، 5 مو بائل لوٹ کر لے گئے۔ڈا کو گن پوائنٹ پر محلہ راجپورہ میں محمد عمر امین سے مو بائل نقدی 60 ہزار روپے۔ ویو ہوٹل موڑ پر مسلم بن عقیل کالونی کے قمر عباس اور اسکی بیوی سے نقدی 12 ہزار دولاکھ 22 ہزار روپے کے زیورات ـ آشیانہ ہاؤسنگ کالونی جھال روڈ گیٹ پر محمد عرفان سے مو بائل نقدی 60 ہزار 500 روپے۔ چک 138 نو ایل کے قریب علی شیر سے 18 ہزار روپے نقدی۔ چک 115 بارہ ایل کے قریب سلمان حسن زمیندار سے نقدی، آئی فون ایک لاکھ 90 ہزار روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی، سٹی ساہیوال، ڈیرہ رحیم اور کسووال نے محمد عمر امین، قمر عباس محمد عرفان علی شیر اور سلمان حسن کی مدعیت میں پانچ مقدمات 392,382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں