گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کے احسن علی نے اپنے ڈیرہ پر مال مویشی باندھ رکھے تھے ۔کہ نامعلوم چور اس کے ڈیرہ میں داخل ہو ئے اور اس کے بکرے اور بکریاں چوری کر لیں۔چک نمبر306ج ب کے بابر علی کی8بکریاں کل مالیت10لاکھ روپے چوری کر لیں۔چک نمبر421ج ب کے محمد عرفان کی موٹر سائیکل نمبر3545بی جی ڈی چوروں نے اس کے ڈیرہ سے چوری کر لی۔محلہ حفیظ پارک کے محمد کاشف کاموبائل 5لاکھ روپے مالیتی موبائل اس کی جیب سے چوروں نے کبوترانوالہ قبرستان سے نکال لیا۔




