ڈاکوؤں ،چوروں نے گوجرہ میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میں شہر یوں کومال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر246گ ب کا محسن اپنی موٹر سائیکل پر سوارگائوں کے قریب جا رہاتھا کہ جس کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے نقدی ودو عدد قیمتی موبائل چھین لئے ۔امامیہ کالونی گوجرہ کاقاسم اپنی دکان گندم خریداری پر موجودتھاکہ دو نامعلوم ڈاکوآگئے اور گن پوائنٹ پر70 ہزار روپے چھین لئے۔نیوپلاٹ گوجرہ کے عتیق الرحمن اپنی موٹر سائیکل نمبر9245ٹی ایس ایل سکول کے باہر کھڑی کی تھی کہ اس دوران نامعلوم چورنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں