فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی چک253ر۔ب جہانگیر کلاں میں ڈے اینڈ نائٹ جشن نیزہ بازی ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ غوثیہ قادریہ لک کلب 202 چنیوٹ نے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے50ہزار روپے اور ٹرافی جیتی۔سلطان اعوان کلب حق باہو نے دوسری اور گروسری 259برال کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب 40اور 30ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔رانا محمد مدثر خاں مجاور، صوفی اجمل خاں، رانا محمد خاں کی زیر سرپرستی ٹورنامنٹ میں میاں محمد الحاج انور گجر،سید احسان شاہ،حاجی مہر ریاض حسین لک اور حاجی مہر شہباز لک نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔رانا احمد حسن مجاور،رانا زاہد خاں مجاور،رانا محمد نواز خاں مجاور ودیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عمران مصطفی سیال نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے انعامات تقسیم کئے گئے۔




