فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عیدقربان کے بعد بجٹ میں عوام کوقربان نہ کیا جائے ٹیکس نادہندگان اوربجلی چوری کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لاکر قومی خزانے میں اربوں رو پے کااضافہ کیا جا سکتا ہے، غیر ضرور ی ٹیکسز اور مہنگی بجلی وگیس سے زیادہ انڈسٹری بند ہو چکی ہے، بڑے بڑے تاجرد وسر ے ممالک شفٹ ہوچکے ہیں اگرچلنے والی انڈسٹری پرمزید بوجھ ڈالاگیا تووہ بھی بندہوجائیگی اور پاکستان معاشی طورپرمزید بدحال ہو جائیگا۔ بجٹ میں تاجرنمائندوں کی تجاویزکو شامل کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پٹرول بجلی اور گیس کی قیمتوں سے غریب عوام ذبحہ ہو رہے ہیں اب اگر آئی ایم ایف کی نگرانی میں تیارہونیوالے بجٹ میں ٹیکسز میں اضافہ روزمرہ کی اشیاء مہنگی ہوں گی توعوام کی زندگی مشکل ہوجائیگی۔




