مستحق افراد تک امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے

سرگودھا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی سفارش پر زکوٰة راشن کارڈ اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو امدادی فنڈز جاری کرنیکی منظوری دے دی۔ ضلع بھر کے 5 ہزار 15 مستحقین کیلئے فی کس 12 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 6 کروڑ ایک لاکھ 80 ہزار روپے کے زکوٰة فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زکوٰة راشن کارڈ اسکیم، جو سابقہ گزارہ الاؤنس پروگرام کا تسلسل ہے، کے تحت انتہائی غریب اور نادار خاندانوں کو بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ امداد کی فراہمی برانچ لیس بینکنگ سسٹم کے تحت بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مستحق افراد تک شفاف، بروقت اور باعزت انداز میں امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں