ماموں کانجن (نامہ نگار)سی او میونسپل کمیٹی ماموں کانجن نے بھی کریانہ مرچنٹس، گوشت اور سبزی فروٹ فروشوں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزا ں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ سی او میونسپل کمیٹی ماموں کانجن سعدیہ منظور نے اندرون شہر کریانہ،سبزی، فروٹ،گوشت سمیت دیگر دوکانوں پر ریٹ لسٹوں اور گراں فروشی کی چیکنگ کی جس دوران انہوں نے ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ ریٹس سے زیادہ نرخ وصول کرنے والے درجنوں دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیے۔ دریں اثنا سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری ابراراحمد جٹ نے بھی بنگلہ چوک کلیانوالا روڈ پر اشیائے خوردونوش کی مصنوعی گرانی پر متعدد دوکانداروں کوبھاری جرمانے کئے اس دوران انہوں نے ہوٹلوں اور روٹی کا وزن چیک کیا ۔انہوں کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔




