نادرانے شہریوں کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار کردیا

اسلام آباد(بیورو چیف)نادراکی جانب سے شہریوں کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار کردیا گیا ہے۔نادرا کے فیس بک پیج پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نادرا کے نام سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں کیونکہ جعلساز عناصر کیخلا ف نادرا کی کارروائی پر یہ جعلی ویب سائٹ https://pakidentity.comبند کردی گئی ہے۔یہ جعلی ویب سائٹ شہریوں کو گمراہ کرنے اور ان کی حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔شہریوں سے التماس ہے کہ وہ صرف gov.pkپر ختم ہونے والی نادرا کی ویب سائٹس استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں