ساہیوال (بیورو چیف) ڈاکو فیکٹری سیڈ ز محکمہ تعلیم ملازم، دوکانداروں سے 48 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی، زیورات امپورٹڈ سیڈ چھین کر لے گئے۔چک 187 نو ایل جی ٹی روڈ اینگروسیڈ ز فیکٹری میں رات دس بجے آتشی اسلحہ سے مسلح آٹھ ڈاکوؤں نے گھس کر چوکیداروں محمد اسلم قریشی اور ظہور احمد کھوکھر کو یر غمال بنا لیا اور کمرہ میں بند کر کے فیکٹری سے امپورٹڈ 229 تھیلے مٹر 11679 کلو مالیت 40 لاکھ روپے لوٹ کر ٹرالر میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔میں ڈا کو گن پوائنٹ پر چک 2 دس ایل میں محکمہ تعلیم کے ملازم غلام مصطلحے کے گھر داخل ہو کر اسکی بیوی کے کان ٹوپس مالیت 50 ہزار روپے نوچ لیا۔ چک 120 نو ایل میں صبح دو بجے دو کا ندار عبد الرحمن کی دوکان سے دولاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی، فریزر ـ چک 93 بارہ ایل میں محمد جمیل دوکاندار اور اسکی بیوی سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم، ہڑپہ، کمیر اور شاہ کوٹ نے منیجر محمود احمد، غلام مصطلح، عبد الرحمن اورمحمد جمیل کی مدعیت میں4 مقدمات 382,392,395 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




