عید کی چھٹیوں میں بھی ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے لوکل روڈ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام کی رفتار، جاری ترقیاتی کاموں اور مقررہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، ایڈیشنل سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری، چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسینز نے شرکت کی جبکہ مختلف اضلاع سے افسران نے آن لائن اجلاس میں حصہ لیا۔ چیف انجینئرز نے صوبہ بھر میں جاری 1530 اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے 30 مئی تک رابطہ سڑکوں کی 600 اسکیموں کو مکمل کرنے کا ٹاسک مقرر کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں