منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال برقرار

منی پور(مانیٹرنگ ڈیسک) منی پور میں قابض بھارتی حکومت کی نااہلی کے باعث خانہ جنگی کی کشیدہ صورتحال بدستور برقرار ہے۔منی پور میں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر ہے جس پر امن و امان کی صورتحال بے قابو ہوگئی، بھارت کے اپنے جریدے دی انڈین ایکسپریس نے حکومتی نااہلی اور امن و امان کی ابتر صورتحال کو بے نقاب کر دیا۔بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق منی پور میں یرغمال افراد کا بحران گہرا ہو گیا، شاہراہیں بند ہونے سے ضروری اشیا کی سپلائی شدید متاثر ہے، منی پور میں 14 سے زائد افراد اب بھی یرغمال ہیں جبکہ قابض بھارتی فورسز 6 ناگا افراد کی تلاش میں بھی ناکام ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ شدید خلفشار اور مکمل بندش کے باعث منی پور میں روزمرہ کی زندگی مکمل مفلوج ہو چکی ہے، کوکی کمیونٹی نے شٹر ڈان ہڑتال جبکہ ناگا کمیونٹی نے منی پور کی اہم شاہراہوں کو بھی بند کر رکھا ہے۔ماہرین کے مطابق منی پور میں نسلی فسادات، قتل عام اور شاہراہوں کی بندش کے باعث بڑھتے بحران کو قابض بھارتی حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، منی پور میں قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور آزادی کی تحریکیوں کیساتھ ساتھ خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں